عراق کے وزیرا‏عظم حیدرالعبادی، عسکری و سیاسی حکام کے ساتھ عراقی کردستان کے مرکز اربیل پہنچے ہیں-

6 اپریل 2015 - 14:21

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق عراقی کردستان کے صدر مسعود بارزانی نے اربیل ایئرپورٹ پر وزیراعظم حیدرالعبادی کا استقبال کیا- عراقی وزیراعظم کے اس دورے میں ان کے ہمراہ وزیردفاع خالدالعبیدی، وزیرداخلہ محمدالغبان، برّی فوج کے کمانڈر میجرجنرل ریاض جلال، چیف آف آرمی اسٹاف بابکر زیباری اور وزیر برائے امور مہاجرین و پناہ گزین جاسم محمد بھی ہیں- حیدرالعبادی، اس دورے میں عراقی کردستان کےحکام سے، بغداد اربیل معاہدے، اور موصل سمیت داعش کے زیرقبضہ علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے- وزیراعظم حیدرالعبادی کے دفتر نے اتوار کے روز اعلان کیا تھا کہ اس دورے میں نینوا کو آزاد کرانے کے منصوبے اور داعش کا قلع قمع کرنے کےلئے پیشمرگہ ملیشیا کے ساتھ یکجہتی کا بھی جائزہ لیاجائے گا-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲